تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی :ڈبل سواری کا الزام ،سو سے زائد افرادعدالت میں پیش

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کی مقامی عدالتوں میں ڈبل سواری کے الزام میں گرفتار سو زائدملزمان کو پیش کیا گیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بارہ ملزمان کو رہا کردیا جبکہ بیشتر عدالتوں نے ملزمان کوپانچ اور دس ہزار زر ضمانت جمع کرانے پر رہاکرنے کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی شاہد علی میمن کی عدالت میں کورنگی سے ڈبل سواری کے الزام میں گرفتار بارہ ملزمان کو پیش کیاگیا۔عدالت کے طلب کرنے پرتفتیشی افسر عدالت کے روبرو نوٹی فکیشن پیش نہ کرسکے ۔عدالت نے سیکشن63کے تحت تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جبکہ دیگر ماتحت عدالتوں میں اسی الزام میں گرفتار ملزمان کو پانچ پانچ اور دس ،دس ہزار روپے زر ضمانت کے عوض رہائی کا حکم جاری کیا گیا۔عدالتی احاطے میں ضمانت پر رہا ہونے والوں کے عزیز زرضمانت جمع کرانے کے سلسلے میں پریشان نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر رات گئے پابندی عائد کی گئی اور صبح کام پر جاتے ہوئے پولیس نے ڈبل سواری کے الزام میں انہیں گرفتار کر لیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.