5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس میں املاک کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
تیونسیا…تیونس میں جہاں سیاسی کشیدگی نے صدر کو ملک چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا وہیں اب املاک کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔تیونس میں گذشتہ ہفتے سیاسی اکھاڑے میں کافی اکھاڑ پچھاڑ رہی۔سیاسی تناؤ کے بعد لوٹ مار نے شورش زدہ علاقوں میں ڈیرہ ڈال لیا ہے۔سرکاری املاک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اچکے اور لٹیروں کے رحم و کرم پر ہیں۔ان ساری صورتحال میں یہاں آنیوالے سیاحوں کی چاندنی ہوگئی ہے۔شہر گھومنے کے بہانے یہاں موجود سیاح موقع پاتے ہی بچے کچے سامان پر ہاتھ صاف کردیتے ہیں،جو افراد لوٹ مار کے بعد پولیس کے ہتھے چڑھ رہے ہیں ان کی پولیس والے خوب دھلائی کررہے ہیں۔