تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ویلنگٹن ٹیسٹ: تیسرے روز امپائرنگ کا انتہائی ناقص معیار

جنگ نیوز -
ویلنگٹن…نیوزی لینڈکیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن امپائرنگ کا معیارانتہائی ناقص رہا،آسٹریلوی امپائرز کو پاکستان کے کھلاڑیوں کو آؤٹ دیتے رہے جبکہ کیوی بیٹسمینوں کیخلاف اپیل پر خاموش کھڑے رہے، ویلنگٹن ٹیسٹ میں ہر روز ایک نیا غلط فیصلہ دیا جارہا ہے۔ پاکستان کی ہار برداشت نہ جیت،ہار جائے تو میچ یا اسپاٹ فکسنگ کے الزامات،جیت کے آثار نظر آنے لگیں تو امپائرنگ کے متنازع فیصلے آڑے آنے لگتے ہیں۔ویلنگٹن ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہونے لگی تو آسٹریلوی امپائرز کے غلط فیصلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،غلط فیصلے کا پہلا شکار بنے اوپنر محمد حفیظ،جنہیں امپائر روڈ ٹکر نے کوٹ بی ہائنڈ قرار دیا،لیکن ایکشن ری پلے کچھ اور ہی کہانی بیان کررہا ہے،بال بیٹ پر نہیں لگی، البتہ بیٹ ،پیڈ پر لگا جس کی آوازسنائی دی گئی۔ٹیسٹ کے تیسرے دن یونس خان اور مصباح الحق جس طرح بیٹنگ کرہے تھے لگ رہا تھا کہ ان کے درمیان لمبی شراکت کیوی ٹیم کو مشکل میں ڈال دے گی،لیکن آسٹریلوی امپائر یہاں بھی آڑے آگئے اور یونس خان کوغلط فیصلے کی بھینٹ چڑھا دیا۔کرکٹ کے کھیل میں ایک غلط فیصلہ میچ کا نقشہ بدل دیتا ہے،لیکن یہاں تو ایک نہیں بلکہ کئی فیصلے غلط ہوئے ہیں جس نے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن کو بگاڑ دیا، ویلنگٹن ٹیسٹ میں دونوں آسٹریلوی امپائرز کی کارکردگی غیر معیاری رہی،پہلے دن برینڈن میک کولم کو اور دوسرے روز کرس مارٹن کو آؤٹ نہیں دیا گیا، اگر امپائر کرس مارٹن کو آؤٹ قرار دیتے تو عدنان اکمل وکٹ کے پیچھے سات شکار کرنے کا رکارڈ برابر کردیتے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.