5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حبیب بینک نے پی آئی اے کو ہرا کر 34سال بعد قائداعظم ٹرافی جیت لی
جنگ نیوز -
کراچی…حبیب بینک نے34سال بعدقائداعظم ٹرافی جیت لی،فائنل میں پی آئی اے کوپانچ وکٹ سے شکست سے شکست ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن حبیب بینک نے دوسری اننگز101رنزتین اؤٹ سے شروع کی تواسے جیت کے لیے مزید 134رنزدرکارتھے۔حبیب بینک نے ہدف پانچ وکٹ پرحاصل کرلیا۔آفتاب عالم نے106رنزاسکورکیے۔حسن رضا54رنزپرناٹ آؤٹ رہے،حبیب بینک نے1977کے بعدپہلی بارقائداعظم ٹرافی کاٹائٹل جیتاہے۔دریں اثناسلو اوور ریٹ پر میچ ریفری انور خان نے حبیب بینک کی ٹیم پر 33 ہزار روپے جرمانہ کردیا جبکہمیچ کے دوران نظم وضبط کی خلاف ورزی پرمیچ ریفری انور خان نے پی آئی اے کے کھلاڑی فہد اقبال پر 15 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے ان پر 2 ڈومیسٹک میچز کھیلنے پر پابندی بھی عائد کردی گئی۔