تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاؤڈردودھ کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران30 روپے فی کلو اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی …مقامی منڈیوں میں کھلے دودھ کی پیداوار میں کمی کے باعث پاؤڈردودھ کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران30 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اضافے کے بعد پاؤڈر دودھ کی ہول سیل قیمت360 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ25 کلو بیگ کی قیمت9 ہزار روپے تک جاپہنچی ہے۔25 کلو بیگ میں750 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔مارکیت ڈیلرز کے مطابق اضافے کی بنیادی وجہ کھلے دودھ کی رسد میں کمی ہے ۔رسد میں کمی جانوروں کے ایران اور افغانستان بڑی تعداد میں اسمگل ہونے اور کھلے دودھ کی پیداوار میں کمی ہے۔ بچوں کے استعمال میں آنیوالے پاؤڈر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ، غریب عوام کو ایک نئی پریشانی میں مبتلا کرگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.