تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں تیزی، 100انڈیکس12681پوائنٹس پر پہنچ گیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے پہلے روز تیزی رہی اور انڈیکس ڈھائی سال بعد بارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی حدعبور کرگیا۔ پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ نمایاں کاروبار فرٹیلائزر اور انرجی اسٹاکس میں ہوا۔۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس148 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار681 پوائنٹس پر بند ہوا جو13 جون2008کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے۔ کاروباری حجم اکتیس کروڑ شیئرز رہا جو اپریل2010 کے بعد سب سے زیادہ کاروباری حجم ہے۔ سب سے زیادہ کام ایز گارڈ نائن کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے اضافے کے ساتھ11 روپے65 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس146 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار476 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ رحجان مزید ایک دو روز برقرار رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.