تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں کئی بڑے ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے، رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ کراچی میں پیٹرولنگ ،اسپاٹ چیکنگ اور فضائی نگرانی کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں، کئی بڑے ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے گئے جن سے اہم معلومات ملی ہیں۔وزیرداخلہ رحمان ملک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ کراچی میں بدامنی پھیلانے والوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور وہاں امن کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وزیرداخلہ کا کہناہے کہ پولیس اور رینجرز کے کراچی کے حساس علاقوں میں آپریشن کے دوران کئی اہم ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور ان سے ملنے والی معلومات سے ٹارگٹ کلنگ روکنے میں مدد مل رہی ہے۔رحمان ملک کا کہناہے کہ وہ کراچی میں امن کے لیے کسی بھی جماعت یا فرد سے ملنے کو تیارہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.