تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فرانس نے اہم اتحادی سابق تیونسی صدر زین العابدین کو کھودیا، مبصرین

جنگ نیوز -
پیرس…فرانس اپنے اہم اتحادی اورتیونس کے سابق صدر زین العابدین کو کھوچکا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے تیونس کے بحران پر واضح ایکشن لینے میں سستی کا مظاہرہ کیا۔فرانس اور تیونس کے درمیان مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات ہیں۔تاہم مبصرین کہتے ہیں کہ فرانسیسی حکومت نے تیونس کے بحران پر کھل کر بات نہیں کی اور اب بھی عبوری حکومت اور اس کے حامیوں کی حمایت میں سست ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر نکولس سرکوزی نے مستعفی صدرکے جہاز کو فرانس میں اترنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔ تیونس میں سابق فرانسیسی سفیر جیکوئس لانزے کاکہناہے کہ تیونس کے عوام سن دو ہزار سے حکومت کو نیم آمرانہ طرز میں ڈھلتے دیکھ رہے تھے،لیکن زین العابدین کی حکومت سے فرانس کے معاشی اور تجارتی مفادات وابستہ تھے۔اس لئے فرانس نے عوام کی شکایتوں پر کان نہ دھرا۔اس کا یہ بھی خیال تھا کہ زین العابدین کی حکومت شدت پسندوں سے نمٹنے میں اہم کردارا دا کررہی تھی اوراپنے حق میں رائے عامہ ہموار کر لے گی۔سابق سفیر کے مطابق فرانس کو اس بات کی ہرگز امید نہیں تھی کہ معاشی بحران اتناشدید ہوجائیگا۔تاہم تیونس کی حکومت جانے کے بعدفرانسیسی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنا فرانس کا اصول ہے اور اس کی پہلی ترجیح تیونس میں خون خرابہ رکوانا اورجمہوریت کے استحکام میں مدد کرنا ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.