تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایف بی آر کا کیپٹل گین ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کیپٹل گینز ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخوں کے شیڈول کا اعلان کردیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری نوٹس کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار کیپٹل گینز ٹیکس کے جولائی سے دسمبر2010 تک کے ریٹرن21 جنوری تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے ریٹرن21 اپریل اور چوتھی سہ ماہی کے ریٹرن21 جون 2011 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایف بی آر کے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار یکم جولائی2010 سے نافذ کیپٹل گینزٹیکس کی ادائیگی سہ ماہی بنیادوں پر ان اعلان کردہ تاریخوں میں کرسکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.