5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین میں لال اینٹوں سے بنائی گئی بی ایم ڈبلیو کارکا ماڈل
جنگ نیوز -
بیجنگ … حال ہی میں چین میں BMW کار کے ایک دیوانے نوجوان نے لال اینٹوں کی مدد سے حقیقت سے قریبBMW کار کاایک دلکش ماڈل تیار کیا ہے۔ اس کار کی تیاری میں مکمل طور پر لال اینٹوں کا استعما ل کیا گیا ہے سوائے اس کی کھڑکیوں اور ونڈ اسکرین کے جو کہ شیشے سے بنائی گئی ہے۔ 5میٹر لمبی اور 2میٹر چوڑی یہ کار6ٹن وزنی ہے جسے عام نمائش کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ 24 ہزار8سو16ڈالرز کی قیمت میں عام فروخت کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔