5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیلا کی جوانی: کترینہ کیف کیف کے بیلے ڈانس نے متاثرکیا،ریکھا
جنگ نیوز -
ممبئی …ہدایتکارہ فرح خان کی فلم"تیس مار خان"بھلے ہی باکس آفس پرکامیاب نہ ہوئی ہو تاہم اس میں کترینہ کیف کے آئٹم سونگ"شیلا کی جوانی"نے مقبولیت کے ایسے جھنڈے گاڑ دیے ہیں کہ لیجنڈری اداکارہ ریکھا بھی متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکیں۔حال ہی میں ایک نجی ایوارڈ تقریب کی ریہرسل میں شریک ریکھا نے ناصرف کترینہ کے بیلے ڈانس کی تعریف کی بلکہ کترینہ سے"شیلا کی جوانی"کے چند ڈانس اسٹیپس سکھانے کی بھی درخواست کی ہے۔ریکھا کی خواہش کو مسترد نہ کرتے ہوئے بعد میں کترینہ ریکھا کو "شیلا کی جوانی"کی چند مخصوص حرکات سکھاتی نظر آئیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کترینہ کے بعد ریکھا کی جوانی کے جلوے ان کے مداحوں اور سینما بینوں کو کب دیکھنے کوملتے ہیں۔