5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں ایک اور مریض میں سوائن فلو کی تصدیق
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں ایک اور مریض میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس ماہ کراچی میں رپورٹ ہونے والے کیسسز کی تعداد22 ہوگئی ہے۔ سوئن فلو سرولنس سیل کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے30 سالہ نوجوان کو چند دن قبل سوئن فلو کی علامات کے ساتھ عباسی شہید کی او پی ڈی میں لایا گیا تھا۔ وائن سرولنس سیل کے مطابق مریض کی صورت حال تسلی بخش ہے اور سال کے پہلے مہینہ میں اب تک22 سوائن فلو کے کیسسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔