تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور ہائیکورٹ: شریف فیملی سے قرضوں کی وصولی، سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی سے قرضوں کی وصولی کے بارے میں بینکوں کے دعووں کی سماعت20 جنوری تک ملتوی کردی۔شریف فیملی کے اثاثوں کی فروخت کے لئے بنائی گئی عدالتی کمیٹی نے مہلت مانگی، جس کے بعد ہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کر دی۔ بینکوں نے15 سال پہلے شریف فیملی سے قرضوں کی وصولی کیلئے دعوے دائر کئے تھے۔ شریف فیملی نے ان قرضوں کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے چار صنعتی یونٹس نیلامی کیلئے ہائیکورٹ کے حوالے کر دیئے تھے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.