تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی عروج پرپہنچ گئی

جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی عروج پر ہے۔گیس پریشر میں کمی کے باعث شہری گٹکا اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ میں سردی کی شدت بر قرار ہے سخت سردی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، قلات، مستونگ،زیارت سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں کو سوئی گیس کے پریشر میں کمی کا بھی سامنا ہے جس کے باعث شدید سردی میں نومولود بچے سینے اور نمونیہ کی مرض میں مبتلا ہورہے ہیں اوربزرگ حضرات کوبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ گھروں میں خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے لوگ گٹکا ،لکڑی اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہیں تاہم روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ان اشیا کی قیمتوں پر بھی اثرپڑا ہے کوئلہ فی کلو40روپے جبکہ گٹکا من480 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.