تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی وزارت تعلیم صوبوں کو منتقل کرنے کی مخالفت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے وزارت تعلیم صوبوں کو منتقل کرنے کی مخالفت کردی ہے اور پانچ نکاتی سفارشات آئینی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ میاں رضاربانی کو بھجوادی ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو وزارت تعلیم کے ماتحت لانے کی بھی سفارش کی ہے۔قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس عابدشیر علی کی زیرصدارت ہوا ۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ وزارت تعلیم کو صوبوں کے بجائے وفاق کے پاس رہنے دیاجائے کیوں کہ نصاب کی صوبوں کو منتقلی سے اتحاد اور اتفاق کے بجائے قوم میں نفاق بڑھے گا۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ اسلامک ایجوکیشن اور سینٹر فار ایکسیلنس وفاق کے پاس ہی رکھا جائے۔کمیٹی کی رکن ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے اختلافی نوٹ میں وزارت تعلیم صوبوں کو ہی منتقل کرنے کی حمایت کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.