5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صاحبزاد فضل کریم کا کراچی میں امن کیلئے12نکاتی فارمولا
جنگ نیوز -
لاہور…سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے اور امن کے لئے بارہ نکاتی فارمولا پیش کر دیا ہے۔اس فارمولا کے تحت وزیراعظم سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے،تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی نہ کرنے کا حلف اٹھانے،بھتہ خوروں،لینڈ مافیا،اغواکاروں اور ڈرگ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے،کراچی پولیس کی مکمل اسکریننگ کرنے،گرفتار ٹارگٹ کلرز کو اسپیڈی ٹرائل کے ذریعے سزائیں دلوانے،کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے گھر گھر مکمل تلاشی لینے،تمام قومیتوں کو سچے دل سے برداشت کرنے،لسانی و نسلی بنیادوں پر سیاست کرنے کی حوصلہ شکنی کرنا،تمام مکاتب فکر کے مفتیوں سے قتل ناحق کے خلاف فتویٰ جاری کروانا اور کراچی کے ہر علاقے میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں پر مشتمل امن کمیٹیاں قائم کرنے کے نکات شامل ہیں۔