تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی پولیس کی چاندی، ڈبل سواری پر ہرتھانے کو10افراد کی گرفتاری کاحکم

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کے الزام میں پولیس نے630 سے زائد شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں وائر لیس پر نشر ہونے والے ایک حکم کے بعد کی گئی ہیں ۔ رات کو جلد سوجانے والے کراچی کے شہری آج صبح جب موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے کام کاج کے لیے نکلے تو بے خبر ڈبل سواری کرنے والوں پر گویا پولیس ٹوٹ پڑی ۔ کئی شہریوں پر گرفتار ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ رات گئے حکام نے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور پھر اس الزام میں دیکھتے ہی دیکھتے پولیس نے630 سے زائد شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ شہر کے18ٹاؤنز کے تھانوں میں300 زائد مقدمات درج کرلئے گئے اور310 موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی گئیں۔ پولیس زرائع کے مطابق صدر ٹاؤن سے88 گرفتار ، جمشید ٹاؤن سے78، کلفٹن ٹاؤن64، کیماڑی ٹاؤن47، اورنگی ٹان60، لیاقت آباد38، نیو کراچی38 اور لیاری سے36 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کرنے والے پانچ سو سے زائد شہریوں کو تو موقع پر ہی مک مکاؤ کرکے چھوڑ دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو وائر لیس کے ذریعے احکامات موصول ہوئے ہیں کہ ہر تھانے کو ڈبل سواری کے پانچ مقدمات درج کر کے کم از کم10 افراد کو گرفتار کرنا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.