5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن شادی پر تحائف نہیں لیں گے
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی تو 29اپریل کو ہونا قرار پائی ہے لیکن شادی کے حوالے سے خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ خبر یہ ہے کہ نئے جوڑے نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی شادی پر آنیوالے مہمانوں سے کوئی تحفہ نہیں لیں گے بلکہ یہ گزارش کریں گے کہ ان کو دیئے جانیوالے تحفے کی رقم چیریٹی میں دے دی جائے ۔شاہی ترجمان کے مطابق ولیم اور کیٹ کا یہ فیصلہ ابھی ملکہ اور خاندان کے دیگر افراد کی رائے کے بعد فائنل کیا جائے گا تاہم اس فیصلے میں یہ امید کی جارہی ہے کہ قریبی لوگوں کے علاوہ باقی تحفے چیریٹی کی مد میں دے دیئے جائیں گے۔دوسری جانب کیٹ مڈلٹن کی شادی کا جوڑا بنانے والے ڈیزائنر کا نام تاحال صیغہ راز میں رکھا گیا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ عوام کیلئے ایک سرپرائز ہوگا۔