5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایوارڈ فنکشنز پر اعتبار ہی نہیں رہا، عمران ہاشمی
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈ کے رف اینڈ ٹف ہیرو عمران ہاشمی آجکل ایوارڈ فنکشنز سے خائف نظر آتے ہیں یہ ہی نہیں انھوں نے تو اس سلسلے میں یہاں تک کہہ دیا کہ ان کو ایوارڈ فنکشنز پر اعتبار نہیں رہا۔گزشتہ دنوں ہونیوالی ایوارڈ کی تقریب کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ تقریب سمجھ سے باہر تھی ، ایک سپر اسٹار بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ لے رہا تھا تو دوسرا دے رہا تھا۔عمران کے مطابق وہ ایسے کسی سرکس کا حصہ بننا پسند نہیں کرتے جہاں لوگ محض نماشائی بن کے رہ جائیں۔اب سوچنے والی بات یہ ہے کہ کیا عمران کا بیان ایوارڈ حاصل نہ کرسکنے کا ردعمل ہے یا پھر کچھ اور۔