تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سینیٹ: وزارتوں کی کارکردگی پر بحث کیلئے جماعت اسلامی کی تحریک التوا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جماعت اسلامی نے وزارت داخلہ،قانون، اطلاعات و نشریات سمیت مختلف وزارتوں کی کارکردگی کو سینیٹ کے اگلے اجلاس میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس حوالے سے تحاریک سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہیں۔ سینیٹر پروفیسر خورشید کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحاریک میں ٹریفک حادثات،لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اقدامات،زراعت،صحت،تعلیم اور تجارت کی پالیسی، ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لئے اقدامات اور گیس لوشیڈنگ جیسے امور کو ایوان میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔پروفیسر خورشیدنے انسانی سمگلنگ،کشمیر پالیسی،بیرونی امداد پر چلنے والی این جی اوز کے ایجنڈے کو زیر بحث لانے کے ساتھ آوٹ آف ٹرن مکانات کی الاٹ منٹ پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.