5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایم کیو ایمقومی ومعاشی صورتحال پرتجاویز کیلئے6 رکنی کمیٹی قائم کریگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایم کیوایم نے قومی اور معاشی صورت حال پرحکومت کو تجاویز دینے کے لیے6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستارنے اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ایم کیوایم کو قومی امور پر مشاورت کی دعوت دی ہے اور ان کی جماعت اپنے ماہرین کے ذریعے تجاویز دے گی۔ایم کیوایم کے ذرائع کا کہناہے کہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار،ڈاکٹر صغیر،بابر غوری،حیدر عباس رضوی،سید سردار احمد اور عادل صدیقی پر مشتمل ہوگی۔