تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وفاقی وزیر داخلہ کراچی کے معاملات حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہیں، شاہی سید

جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ مخصوص ڈکٹیشن پرکراچی کے معاملات کو حل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔باچا خان مرکز کراچی سے جاری اعلامیہ کے مطابق شاہی سید نے کہا کہ کراچی کی بدامنی کے خاتمہ کیلئے سیاسی مصلحت ناسور بن چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مخصوص جماعت کی جانب جھکاؤہوگاتو منصفانہ اورغیرجانبدارنہ اقدامات پریقین کس طرح کیاجا سکتا ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ دہشت گردی کے حملہ کے باوجود بشیر جان سمیت پارٹی رہنماؤں کی حفاظت کے انتظامات نہیں کیے گئے ہیں اور نہ ہی ہماری قیادت کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے چپ کے روزہ کے بعد پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.