5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچ رہنماؤں کی تشدد زدہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچ نیشنل موومنٹ اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کے رہنماؤں کی تشدد زدہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی گئیں۔لیویز ذرائع کے مطابق بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما احمدداد کو چارماہ قبل گوادر سے کراچی جاتے ہوئے زیر وپوائنٹ کے مقام سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ نصیر کمالان کودو ماہ قبل گوادر سے پسنی جاتے ہوئے مسافر وین سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا ۔ان دونوں قوم پرست رہنماؤں کے بہیمانہ قتل کے بعد پسنی شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔احمد داد کو آج رات گوادر جبکہ نصیر کمالان کو پسنی میں سپرد خاک کر دیا جائے گا ۔ واقعہ کے خلاف کل گوادر سمیت مکران ڈویژن کے تمام علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی جبکہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور کیچ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی دو روز عدالتی کارروائیوں کابھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔