تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پورٹ قاسم پرہڑتال ، بندرگاہ کے دروازے بند، عملہ محصور

جنگ نیوز -
کراچی… تنخواہوں میں اب تک50 فیصد اضافہ نہ ہونے پرملازمین کی جانب سے احتجاج کے باعث پورٹ قاسم پر مال کی نقل و حمل رک گئی۔پورٹ ذرائع کے مطابق اس جاری احتجاج کے باعث بندرگاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث برآمدات کا پورٹ میں داخلہ اور درآمدات کا پورٹ سے اخراج معطل ہو گیا ہے۔پیپلز لیبر یونین کے مطابق جولائی2010 سے دیگر سرکاری ملازمین کی طرح پورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں50 فیصد اضافہ نہیں ہوا ہے۔ دوسری طرف پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اضافے کی منظوری کیلیے آج پورٹ قاسم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں وزارت جہاز رانی و بندرگاہ سے کچھ وضاحتیں طلب کی گئی ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ریفرنڈم قریب ہونے کے باعث لیبر یونینز اس معاملے پر سیاست چمکا رہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.