5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انسداد دہشت گردی ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ بھجوا دیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے انسداد دہشت گردی کا ترمیمی بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھجوادیا ہے۔ ترمیمی بل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی اور فنڈز میں اضافے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس عبد القادر پٹیل کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں انسداد دہشت گردی ، اسلام آباد کرایہ داری اور پاکستان شہریت کے ترمیمی بلز پر غور کیا گیا۔وفاقی سیکرٹری داخلہ قمر زمان نے قائمہ کمیٹی کو انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے شہروں، خاص طور پرسرحدی علاقوں میں بہترسیکیورٹی اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔