5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تیونس کے وزیراعظم نے نئی اتحادی حکومت کا اعلان کر دیا
جنگ نیوز -
تیونسیا…تیونس کے وزیراعظم نے نئی اتحادی حکومت کا اعلان کر دیا۔ صدر زین العابدین کے جانے کے بعد نئے وزیراعظم محمود غنوشی نے نئی اتحادی حکومت کا اعلان کیا ہے۔ جس میں تین پارٹی لیڈران کے علاوہ اپوزیشن کے رہنماوں اور سابقہ حکومت کے چھے وزرا کو حکومت میں شامل کیا گیا ہے جن میں وزارت داخلہ ،وزارت خزانہ اور وزارت دفاع کے وزیروں کو تبدیل نہیں کیا گیا ،اس کے علاوہ تمام کالعدم پارٹیوں کو تسلیم کرنے اور سیاسی سرگرمیاں بہال کرنے کی اجازت دے دی گئی ۔ نئی حکومت نے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔