5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:ڈبل سواری پر پابندی کے باوجود فائرنگ،4 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . .. کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز سے اب تک سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز لائنز ایریا کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت سے وابستہ42 سالہ نسیم عرف بھیا نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ناظم آباد کے علاقے میں فائرنگ سے 23 سالہ عمیر زخمی ہوگیاجسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج چل بسا۔رات گئے گلشن اقبال ٹاؤن کے علاقے بلاک 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔مقتول کی لاش پولیس کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔مبینہ ٹاؤن تھانے کی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں واقع فیڈرل بی ایریا بلاک 18میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کردیا،جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہے،جہاں ضابطے کی کاروائی مکمل کی جائے گئی۔