5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لبنانی وزیراعظم رفیق الحریری کے قتل میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد
جنگ نیوز -
دی ہیگ. . . .. . . .. . .لبنان کے وزیراعظم رفیق الحریری کے قتل کی تحقیقات کرنیوالے اقوام متحدہ کے ٹربیونل کے پراسیکیوٹر نے ملزموں کے خلاف فردجرم جاری کردی ہے۔حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسے لبنان کے خلاف سازش ٹہرایاہے۔سابق وزیراعظم رفیق الحریری کوسن دوہزار5 میں بیروت میں دھماکے سے ہلاک کردیاگیاتھا۔دی ہیگ سے جاری بیان کے مطابق حریری قتل کی تحقیقات سے متعلق فردجرم رجسٹری میں جمع کرائی گئی ہے تاہم ملزموں کے نام اورالزامات ظاہر نہیں کیے گئے۔ پری ٹرائل جج کو دس ہفتے میں یہ فیصلہ کرناہے کہ قاتل یاقاتلوں کے خلاف مقدمہ چلایاجائے یانہیں۔خیال ظاہرکیاگیاتھاکہ قتل میں حزب اللہ کوملوث ٹہرایاجائے گا۔ٹربیونل کی جانب سے فردجرم ایسے وقت جج کے سپردکی گئی ہے جب حزب اللہ اوراس کے اتحادی گیارہ وزرااستعفی دے چکے ہیں اورحکومت ٹوٹنے کے سبب ملک پہلے ہی سیاسی انتشارکاشکارہے۔