5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ویلنگٹن ٹیسٹ کا چوتھا دن، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
جنگ نیوز -
ویلنگٹن. . . . .. . . ویلنگٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ Basin Reserve ویلنگٹن میں کیوی ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز9 رن بغیر کسی وکٹ سے آگے بڑھائی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنرز مارٹن گپٹل اور برینڈن مکلم نے دن کے آغاز سے ہی جم کر کھیلنا شروع کیا اور پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ برینڈن مکلم جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ چوتھے دن لنچ کے بعد کیوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں146 رنز بنا چکی تھی اور اسکا ایک کھلاڑی آوٹ تھا۔ مارٹن گپٹل 54 جبکہ ولیم سنز 14 رنز لے ساتھ کریز پر موجودتھے۔