تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کترینہ نے 2 ارب کا بیگ خریدکر ساتھی اداکاراؤں کا مشکل میں ڈال دیا

جنگ نیوز -
ممبئی. . . . . . . .آجکل قیمتی اور دیدہ زیب ہینڈ بیگز خریدنے کا شوق جنون کی صورت اختیار کرتا جارہا اور اس جنون میں فلمی ہیروئینز کسی سے پیچھے نظر نہیں آتیں،گزشتہ دنوں کترینہ کیف نے 2 ارب کا بیگ خرید کر اپنی ساتھی اداکاراؤں کو جہاں مشکل میں ڈال دیا وہیں ایک ایسی اداکارہ بھی ہے جو ان برینڈڈ بیگز کے ناصرف خلاف ہے بلکہ اپنے پرستاروں کو بھی ان سے دور رہنے کا مشہورہ دیتی ہیں۔بالی وڈ کی جواں سال اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ایسے برینڈد بیگز خریدنا صرف اپنی جیب پر بوجھ ڈالنا ہے اور وہ ایسے بیگز نہیں خریدتیں ،انوشکا کے مطابق گزشتہ دنوں انھوں نے ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ایک مہنگا بیگ خریدنا تو پڑا تاہم اس بیگ کو خریدنے کا فیصلہ کرنے میں ان کو تین دن لگے اور انھوں نے بالاآخر اپنی والدہ کی اجازت سے یہ بیگ خرید ہی ڈالا مگر یہ سراسر فضول خرچی کہی جاسکتی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.