تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پسنی:بلوچ رہنما کا قتل :مشتعل افراد نے عمارتوں کو آگ لگادی

جنگ نیوز -
پسنی. . . . ... . .پسنی میں بلوچ رہنما کے قتل اور نماز جنازہ کے بعد مشتعل افراد نے مختلف دفاتر اور عمارتوں کو آگ لگادی۔پولیس کے مطابق بلوچ ریپبلکن پارٹی کے رہنما ناصر کمالان کی ہلاکت اور ان کی نماز جنازہ کے بعد مشتعل مظاہرین نے تحصیل کونسل، قومی ایئرلائن،دو نجی بینک سمیت پوسٹ آفس کے دفاتر کو آگ لگادی۔دوسری طرف پسنی بازار میں گشت پر معمور پولیس وین پر فائرنگ بھی کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور لیویز فورس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.