5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:گتے کے گودام میں آتشزدگی ،مزدور جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور. . .. . . . .لاہور بند روڈ پر گتے کے ایک گودام میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق بند روڈ پر واقع امین پارک کے علاقے میں گتے کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گتے کے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس سے فیکٹری میں موجود امتیاز نامی مزدور جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر فائربرگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔گودام میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔