تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا نے جوہری پروگرام بند کرانے کیلئے سائبر حملہ کیا تھا،سعید جلالی

جنگ نیوز -
تہران. . . . . . . .ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ سعید جلالی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے جوہری پروگرام بند کرانے کے لیے سائبر حملہ کیا تھا ،جو کامیاب نہیں ہوا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ سعید جلالی کا کہناتھاکہ ایرانی حکام کی تحقیقات اور دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ امریکا نے نومبر کے مہینے میں ایران کے جوہری پروگرام کو بند کرنے کے لیے سائبر حملے میں حصہ لیاتھا جو کہ ناکام رہا۔سعید جلالی نے کہاکہ ایران کا جوہری پروگرام باقاعدگی سے چلا رہا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ حملہ آورں نے Stuxnetکمپیوٹر وائرس کے ذریعے حملہ کیاگیا تھا ۔جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات کے معاملے کے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے سعید جلالی نے کہاکہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ دوطرفہ مشترکہ نکات پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان استنبول میں 20اور21 جنوری کو مذاکرات ہورہے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.