5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہنگو کے علاقے سرکدانہ سے4لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
ہنگو…ہنگوسے ڈکیت گروہ کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قتل کرنے کیذمہ داری قبول کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان نے خبردار کیا ہے مقتولین کی نماز جنازہ میں کوئی شرکت نہ کرے۔۔پولیس ذرائع کے مطابق ہنگوکے علاقے سرکدانہ سے برآمد ہونے والی چاروں لاشوں کے ساتھ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے خطوط چھوڑے گئے ہیں جن میں تحریر ہے کہ قتل کیئے جانے والے چاروں افراد کا گروہ اغوا کار تھا اس لیئے ان کو قتل کیا گیا ہے۔۔ خطوط میں خبردار کیا گیا ہے کہ کوئی بھی ان افراد کی نماز جنازہ نہ پڑھے جبکہ لاشوں کو ہنگو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کرنے کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں مقتولین کا تعلق ہنگوسٹی سے ہے۔ ہلاک شدگان میں انور، غازی، فاروق اور شرابی نامی افراد شامل ہیں جبکہ لاشوں کے ورثا کو بھی اطلاع کردی ہے۔