تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:پولیس کارروائیوں میں4ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے ماڑی پور اور شارع نور جہاں میں پولیس نے دو کارروائیوں کے دوران جرائم کی واردتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔پولیس کے مطابق ماڑی پور کے علاقے مواچھ گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کے بعد دو ملزمان عبدالرحمان اور کامران کو گرفتارکرلیا،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے نشاندہی پر 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں،،شارع نور جہاں کے علاقے کٹی پہاڑی میں بھی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو روز قبل مسافر بس روٹ ٹمبر W-22میں مسافروں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.