5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:اورنگی ٹاوٴن میں رینجرز کا آپریشن،150افراد زیرحراست
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں بدامنی کی حالیہ لہر کے بعد قانون نافز کرنے والے اداروں نے شہر میں سیمی کرفیو طرز کے آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز نے اس سلسلے میں پہلی کارروائی کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کی جہاں فقیر کالونی،عمر بلوچ محلہ،مسقطی کالونی اور دیگر آبادیوں کو گہرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کے دوران 150سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز کی خواتین اہلکاروں کے ہمراہ گھر گھر تلاشی کے دوران مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں علاقے کے چھ مختلف کھلے مقامات پر رکھ کر پوچھ گچھ جاری ہے۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ رینجرز ذرائع کے مطابق پولیس اس آپریشن کا حصہ نہیں ہے۔