5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
متعدد شہروں میں سی این جی اسٹیشنز بند،صارفین کو مشکلات
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور اورملتان میں سی این جی کی قلت کے باعث گیس اسٹیشن آج دوسرے روز بھی بند ہیں جس سے سی این جی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت دوسرے روز بھی ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال ، لیہ ، مظفر گڑھ ، ڈی جی خان اور چیچہ وطنی میں تمام سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز بندہیں۔ سی ۔ این ۔ جی کی دو روزہ بندش سے ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی دو روز کے لئے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ لاہور میں بھی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت دوسرے روز بھی سی این جی کی فراہمی بند رہے گی جس کی وجہ سے گاڑیوں کے مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھرکوئٹہ میں سوئی گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشز آج چٹھوں روز بھی بند رہے۔