5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سوڈان:اپوزیشن رہ نما حسن الترابی کو گرفتار کر لیا گیا
جنگ نیوز -
خرطوم…سوڈان میں سیکیورٹی فورسز نے اپوزیشن رہ نما حسن الترابی کو گرفتار کرلیاہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن الترابی کے بیٹے نے تصدیق کہ سیکیورٹی فورسز نے رات گئے حسن ان کے والد کو گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔ حسن الترابی کے ترجمان کا کہناتھا کہ ان کے ایک ملازم کو بھی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے ۔اپوزیشن رہ نما نے گرفتاری سے قبل حکومت کو متنبہ کیا تھاکہ وہ وزیر خزانہ کو فارغ کرے اور مختلف اشیا کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر پارلیمنٹ کو معطل کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا توا پوزیشن ملک کے مظاہرے کرے گی۔حسن الترابی کو ایسے وقت گرفتار کیاگیا ہے جب ملک کے جنوبی علاقے میں علحیدگی کے لیے ریفرنڈم ہوا ہے جس سے صدر عمرالبشیر کی حکومت کو مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتاہے۔