تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں پرکوئٹہ میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے ۔ وادی کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے جبکہ شہر کے گرد ونواح میں موجود پہاڑوں پر بادل چھائے ہوئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر ہلکی گرج چمک کیساتھ برفباری کا امکان ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوجائے گاشہر کے مختلف ہوٹل اور چائے خانوں مین لوگوں کی تعداد جسم کو سردی سے بچاو اور حرارت پہنچانے کیلئے چائے کا استعمال کررہے ہیں جبکہ گرم مشروبات کا استعمال بھی کثرت سے کیا جارہاہے۔شہر کے مختلف علاقوں سے سوئی گیس پریشر میں کمی کی بھی شکایت موصول ہو رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.