5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلیا اور برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریاں،700افراد ہلاک
جنگ نیوز -
سڈنی/ساوٴپالو… آسڑیلیا میں تباہ کن سیلاب کوحکومت نے مہنگی ترین قدرتی آفت قرار دے دیا۔اور برازیل میں مٹی تلے دبنے والوں کی تعداد سات سو سے تجاوز کرگئی۔ آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گلیارڈ نے امدادی کارووائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا،کوئنزلینڈ میں سیلاب سے30 افراد ہلاک ہوئے اوراب وکٹوریہ کے کئی علاقوں میں پانی عمارتوں میں داخل ہوگیا ہے۔شہریوں میں مستقبل کے لیے خوف وہراس پایاجاتاہے۔سیلاب سے اب تک ملک کوپانچ بلین آسٹریلوی ڈالر نقصان ہوچکاہے۔ موسلادھاربارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے برازیل کانقشہ ہی بدل دیا۔ٹنوں مٹی تلے دب کر مرنے والوں کی تعدادسات سو زائد ہوگئی ہے۔لاکھوں افراد گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔ذرائع آمدورفت اور ذرائع ابلاغ کانظام درہم برہم ہوچکاہے۔ریوڈی جنیرو میں سولہ افراد کی تلاش جاری ہے۔سات سوآرمی اہلکار، 12ہیلی کاپٹراور فائرفائٹرز امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔