تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فیصل آباد،صنعتوں کو آج تیسرے روز بھی گیس کی سپلائی بند

جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد کی صنعتوں کو آج تیسرے روز بھی گیس کی سپلائی بند ہے۔ جس کے باعث پیداواری عمل معطل جبکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کے گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑے رہے۔سوئی ناردرن حکام کی جانب سے جاری کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو سولہ سے انیس جنوری تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ گیس کی بندش سے جہاں فیکٹری مالکان پریشان ہیں وہاں ان صنعتوں میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بھی بے روزگار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.