5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی میاں نواز شریف سے ملاقات
جنگ نیوز -
لاہور… گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ رائیونڈ میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات سے قبل گورنر پنجاب نے میاں شریف کی قبر پر حاضری دی جہاں نواز شریف اور شہباز شریف نے استقبال کیا۔ملاقات کے موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ گورنر عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب سے ملکر اپنا کردار ادا کریں تو بہت خوشی ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گورنر صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لئے بہتر فضا کو پروان چڑھائیں گے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دے کر عوام کی بہتری کے لئے مسلم لیگ ن کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔