تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے سے انکارپرامریکی خوش

جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… پاکستان کا قبائلی سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر حملے سے انکار امریکیوں کے لیے باعث خوشی ہے ۔ امریکیوں کے لیے دہشت گردوں کا وہاں جمع ہونا اور ان کو ڈرونز حملوں کے ذریے ختم کرنا آسان ہے۔امریکی اخبار’نیو یارک ٹائمز ‘کے مطابق پاکستان نے قبائلی سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی پنا ہ گاہوں کو نشانہ بنانے سے انکار کردیا ہے۔امریکیوں کا مطالبہ ہے کہ اس خطے میں سینکڑوں مسلمان جہادیوں نے محفوظ پناہیں حاصل کیں ہیں۔پاکستانی فورسز ان کو نشانہ بنائے۔عسکریت پسند ناٹو اور افغان فورسز پر حملے کے لیے اپنے آپ کو منظم کرتے ہیں اور وہاں تربیت حاصل کرتے ہیں۔اعلیٰ امریکی انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس حکام نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ وہاں دہشت گردوں کا اکٹھا ہونا ان کے لیے ہدف بنانا آسان ہے۔عسکریت پسندوں کو آسانی سے ڈرونز حملوں کے ذریعے نشانہ بنانا آسان ہے۔ایڈمرل مائیک ملن کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک افغان پاکستان سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی محفوظ پنا ہ گاہیں ختم نہیں ہوتیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.