تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ٹیکنو رینٹل پاور نے ایک ارب 8کروڑ روپے کا بینک ڈرافٹ جمع کرادیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ رینٹل پاور کا منصوبہ شروع نہ کرنیوالے ایک ادارہ ٹیکنونے عدالتی حکم پر ایک ارب آٹھ کروڑ کی رقم ، قومی خزانے میں جمع کرادی ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت کی ، ٹیکنو کمپنی کے وکیل نے عدالت میں سرٹیفکیٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سے ایڈوانس رقم لے کر بھی منصوبہ شروع نہ کرنیوالی ٹیکنو رینٹل کمپنی نے رقم کو مارک اپ سمیت قومی خزانے میں جمع کرادیا ہے۔ اس بنک ڈرافٹ کی مالیت ایک ارب آٹھ کروڑ روپے سے زائد ہے ،بعد میں عدالت نے مقدمہ کی سماعت دو فروری تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.