تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: اورنگی میں رینجرزنے جیو نیوز کی ٹیم کو حراست میں لے لیا

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور اس کے اطراف میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے ، اس دوران وہاں کوریج کرنے والی جیو نیوز کی ٹیم کو رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے، اور وہاں بنائی فوٹیج کوضائع کرد یاہے۔ اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کے آپریشن کے دوران فوٹیج بنانے پروہاں موجود جیو نیوز کی ٹیم رپورٹر ظل حیدر، کیمرا مین فرحان الیاس،جاویداقبال اوردو سیٹلائٹانجینئرزسے رینجرز اہلکاروں بد تمیزی کی اور انہیں حراست میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے جیو کی ڈی ایس این جی وین اورکیمروں کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے اور ان میں موجود فوٹیج کو ختم کردیا ہے۔ جیو نیوز کے رپورٹر ظل حیدر نے بتایا کہ رینجرز اہلکاروں نے جن افراد کو حراست میں لیا ہے وہ کوئی جرائم پیشہ افراد نہیں بلکہ محنت کش ہیں جو صبح اپنے کام پر جانے کیلئے نکلے تھے اور انہیں شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ وقوعے کی فوٹیج بنانے کے بعد ان گرفتار افراد سے بات چیت کررہے تھے کہ رینجرز نے وہاں آکر ان سے بدتمیزی اور وہاں سے چلے جانے کا کہا ، تاہم جیو ٹیم کے انکار پر انہیں حراست میں لے لیا گیا اور ڈی ایس این جی بند کرادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.