5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سلمان اور ریتھک کے درمیان اختلافات کی راکھ سے پھر دھواں اٹھنے لگا
جنگ نیوز -
ممبئی …سلمان خان اور ریتھک کے روشن کے بیچ میں اختلافات ویسے تو ختم ہوچکے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ دبی دبی چنگاریاں ابھی بھی کہیں باقی ہیں ،تبھی گزشتہ دنوں کرن جوہر کے شو میں ریتھک روشن نے سلمان خان کے بارے میں بیان دیکر دبی ہوئی چنگاری کو پھر سے ہوا دے دی۔قصہ کچھ یوں ہے کہ سلمان خان اور ریتھک روشن کے درمیان اختلافات کی خبریں ایک عرصے سے میڈیا کی زینت بن رہی تھیں مگر سلمان خان نے ریتھک روشن کی سالگرہ میں شریک ہوکر نہ صرف ان اختلافات کا خاتمہ کیا مگر دریا دلی کا ثبوت دیتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ ریتھک ان کیلئے ایک بچے کی طرح ہیں ،جس کے بعد دونوں سیلیبرٹیز کے تعلقات بحال ہوگئے تھے ،لیکن لگتا ہے کہ ریتھک کو یہ دوستی زیادہ بھائی نہیں جبھی انھوں نے کوفی ود کرن میں یہ کہ دیا کہ سلماں خان کو نجانے کیوں ایسا لگتا ہے کہ ساری دنیا صرف انھیں کے بارے میں سوچتی ہے ۔ ریتھک نے یہ کہ تو دیا لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ خان صاحب اس بیاں پر کیا رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔