تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کوجیت کیلئے 274رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
ویلنگٹن …دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم293رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کو جیت کیلئے274کا ہدف دیا ہے۔ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز9رن بغیر کسی نقصان پر شروع کی۔ برینڈن مکلم نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے64رنز بنائے انکا بھر پور ساتھ دیا مارٹن گپٹل نے جنھوں نے73رنز اسکورکئے،ان دونوں کھلاڑیوں کو عبدلرحمن نے پولین کی راہ دکھائی۔ کھانے کے وقفے کے بعد بارش شروع ہوگئی جس پر میچ روکنا پڑا،بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو پہلی ہی گیند پر محمد حفیظ نے جیسی رائڈر کی وکٹ حاصل کی۔اس کے بعد کیوی بیٹسمینوں کی لائن لگ گئی ۔عمر گل کے آخری اسپیل نے کیوی ٹیم کی کمر توڑ دی ،انھوں نے ٹیلر ،کپتان ڈینیل ویٹوری ،آرنل اور پھرمارٹن کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈکی ٹیم کو293پر ڈھیر کردیا۔ عمر گل نے چار، عبدالرحمن نے تین اور محمد حفیظ نے دو وکٹیں حاصل کیں،پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے274رنز کاہدف ملا ہے پاکستان اپنی دوسری اننگز کا آغازکل کریگا۔سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.