تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فلپائن میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،53افراد ہلاک

جنگ نیوز -
منیلا…فارن ڈیسک…فلپائن میں مزید بارشیں اور سیلاب سے تباہی پھیل گئی۔مرنے والوں کی تعداد 53تک پہنچ گئی۔ 16 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ،امدادی کام جاری ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لا کھوں افراد سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں اور خدشہ ہے کہ رواں برس مارچ تک بارشیں مزید تباہی پھیلائیں ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاں موسم زیادہ تر خشک ا ور بارشیں نہ ہونے کے برابر تھیں رواں برس ان علاقوں میں زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔آئندہ تین ماہ میں تیز بارشیں ہوں گی۔فلپائن میں گزشتہ سال دسمبر سے شدید بارشیں ہو رہی ہیں جس سے 16لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.