5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشیائی بینک توانائی کے شعبے میں 10کروڑ ڈالر قرض دیگا
جنگ نیوز -
منیلا…ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کو توانائی کے شعبے میں10 کروڑ ڈالر قرض کی سہولت فراہم کریگا۔منیلا سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا قرض بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ایک پاور پلانٹ کی تعمیر کیلئے استعمال ہوگا۔ اچھ2نامی یہ پلانٹ404 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کرسکے گا۔ گیس سے چلنے والا یہ پلانٹ پاکستان کی مہنگی تیل درآمدات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔اعلامیے کے مطابق تیل کی درآمدات کم ہونے سے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کی بچت ہوگی۔