5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سابق پروٹیزفاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ نیوزی لینڈ کے بولنگ کو چ مقرر
جنگ نیوز -
ویلنگٹن …نیوزی لینڈنے ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولرایلن ڈونلڈ کی خدمات حاصل کرلیں وہ بطور بولنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جسٹن وان نے بتایا کہ جنوبی افریقا کے 44سالہسابق فاسٹ بولر ایلن ڈونلڈ کی کیوی ٹیم کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ان سے مختصر دورانئے کا معاہدہ کیا گیا ہے ، وہ ورلڈ کپ تک اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔جسٹن وان کا کہنا ہے کہ ایلن ڈونلڈتجربے سے کیوی ٹیم کو فائدہ ہوگا، نیوزی لینڈ نے دسمبر میں جان رائٹ کو ٹیم کاچیف کوچ کی ذمہ دارای دی تھی۔